نیب کا زلفی بخاری کی800کنال زرعی اراضی نیلام کرنے کا فیصلہ،اشتہار جاری

Sep 25, 2025 | 14:34:PM
نیب کا زلفی بخاری کی800کنال زرعی اراضی نیلام کرنے کا فیصلہ،اشتہار جاری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( عثمان خان)قومی احتساب بیورو (نیب) نے زلفی بخاری کی 800 کنال زرعی اراضی کی نیلامی کا اشتہار جاری کردیا۔

زلفی بخاری 190 ملین پاؤنڈ کیس میں اشتہاری قرار دیے گئے تھے۔

ایک سو نوے ملین پاؤنڈ کیس میں اشتہاری ہونے پر نیب نے زلفی بخاری کی 800 کنال زرعی اراضی کی نیلامی کا اشتہار جاری کردیا۔ اراضی کی نیلامی یکم اکتوبر دن 11 بجے میونسپل دفترجنڈ میں کی جائے گی۔

زلفی بخاری کی 800 کنال زرعی اراضی کی نیلامی کے احکامات ڈپٹی ڈائریکٹر نیب کوارڈ انویسٹیگیشن ونگ نے دیئے۔

اراضی کا ایک رقبہ 771 کنال 9 مرلے پر مشتمل ہے، اراضی کا دوسرا رقبہ 25 کنال 7 مرلے پر مشتمل ہے۔

یہ بھی پڑھیں:لیک ویڈیوز معاملہ، تھائی لینڈ کی حسینہ سے ایک دن میں ہی تاج واپس لے لیا گیا