وزیراعظم شہبازشریف اورٹرمپ ملاقات آج ہوگی،وائٹ ہاؤس کی تصدیق

Sep 25, 2025 | 07:50:AM
وزیراعظم شہبازشریف اورٹرمپ ملاقات آج ہوگی،وائٹ ہاؤس کی تصدیق
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز) وزیراعظم شہباز شریف کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے آج ملاقات ہوگی، وائٹ ہاؤس نے تصدیق کرتے ہوئے ملاقات کا وقت اور وینیو بھی بتا دیا ۔
صدر ٹرمپ کے آج دن کے شیڈول کے مطابق وہ شہباز شریف سے امریکی وقت کے مطابق شام ساڑھے 4 بجے اوول آفس میں ملاقات کریں گے۔
ذرائع کے مطابق ملاقات میں عالمی اور علاقائی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے گا، امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ پاک فوج کے سربراہ فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی اس ملاقات میں شریک ہوں گے۔

گزشتہ روز بھی وزیراعظم شہبازشریف کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے غیر رسمی ملاقات ہوئی تھی، دونوں رہنماؤں نے ایک دوسرے کے ساتھ گرمجوشی سے مصافحہ کیا تھا، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار بھی اس موقع پر موجود تھے۔
وزیراعظم کی امیر قطر، انڈونیشیا کے صدر اور اردن کے فرمانروا سے بھی ملاقات ہوئی تھی جس میں خطے کی صورتحال اور دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔