آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش،محکمہ موسمیات نے اہم پیشگوئی کردی

Sep 25, 2023 | 21:56:PM
آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش،محکمہ موسمیات نے اہم پیشگوئی کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(روزینہ علی) محکمہ موسمیات نے جنوبی پنجاب، بالائی  خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اورکشمیر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کردی، جبکہ  ملک کے زیادہ تر علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق منگل کے روز وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں موسم خشک اور گرم   رہے گا،خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع  میں موسم خشک رہے گا،تاہم شام یا رات میں چترال، دیر، وزیرستان، کرم اورکوہستان میں  تیز ہواؤں  اور گرج چمک کے ساتھ  بارش کا امکان ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پنجاب کے بیشتر اضلاع  میں موسم خشک  اور گرم رہے گا،تاہم شام یا رات میں بھکر، لیہ، ساہیوال، ملتان اور ڈیرہ غازی خان  میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں:افسوسناک خبر!اہم سعودی شخصیت انتقال کر گئے

رپورٹ کے مطابق بلوچستان اور سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا،تاہم شام یا رات  میں ژوب ،بارکھان اور موسیٰ خیل میں  چند مقا مات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق  گلگت بلتستان میں  چند مقامات پرتیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ  بارش  ہو سکتی ہے جبکہ کشمیر میں  موسم خشک اور مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔