سعودی فرمانرواؤں کے مترجم منصور الخریجی انتقال کرگئے

Sep 25, 2023 | 21:24:PM
سعودی فرمانرواؤں کے مترجم منصور الخریجی انتقال کرگئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک) سعودی عرب کے کئی فرمانرواؤں کے ساتھ بطور مترجم خدمات انجام دینے والے منصور الخریجی 88 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔

العربیہ اردو کے مطابق الخریجی شام کے قصبے القریتین میں 1935 میں پیدا ہوئے۔ ان کے والد کا کم عمری میں ہی انتقال ہو گیا تھا۔ اس لیے ان کے چچا محمد المعجل نے ان کی پرورش کی وہ اپنے چھ بہن بھائیوں میں چوتھے نمبر پر ہے۔

انہوں نے اپنی ابتدائی تعلیم وہیں مکمل کی۔ پھر اپنے خاندان کے ساتھ اپنے چچا الخریجی کی رہائش گاہ پر مدینہ منورہ منتقل ہو گئے۔

شاہی دربار میں اپنے کام کے دوران الخیریجی نے شاہ فیصل کے ساتھ اپنے سب سے اہم اور طویل ترین غیر ملکی دوروں میں سے ایک پر سفر کیا۔

یہ بھی پڑھیں:امریکی کمیشن نے فرانس میں عبایا پر پابندی مسلم طالبات کو ہدف بنانے کا آلہ قرار دیدی

دورے میں شاہ فہد نے تہران اور مشرق وسطیٰ کے ممالک کے دارالحکومتوں کا دورہ کیا، جس کا اختتام واشنگٹن اور پیرس میں ہوا۔ انہوں نے مسلم افریقی ممالک کے دورے میں بھی ان کے ساتھ سفر کیا۔

شاہ فیصل کی وفات کے بعد انہوں نے شاہ خالد کے ساتھ، پھر شاہ فہد کے ساتھ کام کیا۔ بعد میں ایک چوتھائی صدی تک ان کا سعودی عرب کے شاہی دربار سے گہرا تعلق رہا۔