بلوچستان میں دہشت گردی ۔ایف سی کی گاڑی کو بم سے اڑا دیا گیا۔ 4 اہلکار شہید

Sep 25, 2021 | 22:41:PM
بم۔دھماکہ۔چار ۔شہید
کیپشن: ایف سی کی گاڑی کو بم سے اڑا دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز) بلوچستان کے ضلع ہرنائی کے علاقے شاہرگ میں قانون نافذ کرنے والے ادارے ایف سی کی گاڑی کے قریب ہونے والے دھماکے میں چار اہلکار شہید جبکہ دوافسر زخمی ہوگئے۔ ایف سی ٹیم کو ہفتہ کی صبح کوئٹہ سے تقریباً 120 کلومیٹر دور ہرنائی کوئٹہ شاہراہ پر شاہرگ اور کھوسٹ کے درمیان نشانہ بنایا گیا۔
 گاڑی میں سوار چار اہلکار سپاہی حسین رحمت، محمد سلیم، ماجد فرید اور سپاہی ذاکر موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ کیپٹن اویس اور سپاہی لقمان زخمی ہوگئے۔
دہشت گردوں نے سڑک کنارے بم نصب کر رکھا تھا۔ جب معمول کے گشت میں مصروف ایف سی اہلکاروں کی گاڑی قریب پہنچی تو زوردار دھماکا ہوگیا اور گاڑی تباہ ہوگئی ۔زخمیوں کو طبی امداد کیلئے کوئٹہ منتقل کردیا گیا۔ مزید کارروائی جاری ہے ۔
 یہ بھی پڑھیں۔جوہی چاولہ کا شوہر سے متعلق دلچسپ انکشاف۔۔ویڈیو وا ئرل