سجل علی اور اذان سمیع کی جوڑی کامیاب۔۔ مداح حیران 

Sep 25, 2021 | 13:05:PM
سجل علی اور اذان سمیع
کیپشن: سجل علی اور اذان سمیع کی جوڑی کامیاب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کی خوبرو، باصلاحیت اداکارہ سجل علی اور گلوکار اذان سمیع خان جَلد ڈرامے میں ایک ساتھ نظر آ ئیں گے ،دونوں کی جوڑی کو خوب پسند کیا جا رہا ہے۔

ہر دلعزیز اداکارہ سجل علی پاکستان شوبز انڈسٹری کو کئی سپر ڈوپر ہٹ ڈرامے دے چکی ہیں، سجل علی کی جاندار اداکاری ہی اُن کی پہچان ہے، سوپ سیریل سے اپنے کیریئر کا آغاز کرنے والی سجل علی بالی ووڈ اور ہالی ووڈ میں بھی کام کر چکی ہیں، عنقریب سجل علی ٹی وی اسکرین پر معروف سینئر اداکارہ زیبا بختیار کے بیٹے، گلوکار و میوزک کمپوزر اذان سمیع خان کے ساتھ نظر آئیں گی۔

ڈرامے ’عشقِ لا‘ کا ٹیزر 15 گھنٹے قبل ہی جاری کیا گیا ہے جس کی دھوم اس وقت یوٹیوب سمیت سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر بھی دیکھی جا سکتی ہے،سجل علی اور اذان سمیع کے مداح اس ڈرامے کو دیکھنے کے لیے بے تاب نظر آ رہے ہیں۔

واضح رہے کہ سجل علی اس ڈرامے میں ایک خاتون صحافی کا کردار ادا کرتی نظر آئیں گی ۔

 یہ بھی پڑھیں:    پاکستان کا افغانستان کے بارے میں اہم فیصلہ۔۔۔۔۔