پاکستان کا افغانستان کے بارے میں اہم فیصلہ۔۔۔۔۔

Sep 25, 2021 | 12:44:PM
پاک افغان پرچم
کیپشن: پاکستان کا افغانستان کے بارے میں اہم فیصلہ۔۔۔۔۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان نے  تجارت کے فروغ کے لئے افغانستان کی تکینیکی معاونت کی سفارش کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق افغانستا ن کے ساتھ تجارت بڑھانے کے لئے پاکستان نے پھلوں کی درآمد پر سیلز ٹیکس ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا،فیصلے کا اطلاق ایسے پھلوں پر ہوگا جو پاکستان میں وافر پیدانہیں ہوتے۔

واضح رہے پاک افغان پارلیمانی فرینڈ شپ گروپ کی ٹاسک فورس کی ایگزیکٹو کمیٹی کا تیسرا اجلاس ہوا جس میں افغانستان کے تاجروں کو ٹیکس چھوٹ دینے کی تجویز دی گئی جبکہ اجلا س میں یہ بھی تجویز دی گئی کہ بنیادی اشیائے ضروریہ کی سپلائی جاری رکھنے کے لئے افغانستان کی مدد کی جائے۔

 یہ بھی پڑھیں:    حکومت ایک سال اور رہی تو ملک کو مزید پیچھے لے جائے گی ،رانا ثنااللہ