حکومت ایک سال اور رہی تو ملک کو مزید پیچھے لے جائے گی ،رانا ثنااللہ

Sep 25, 2021 | 11:15:AM
رانا ثنا اللہ
کیپشن: حکومت ایک سال اور رہی تو ملک کو مزید پیچھے لے جائے گی ،رانا ثنااللہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)منشیات کی عدالت میں پیشی کے بعد رانا ثنااللہ کی میڈیا سےگفتگو اگر یہ حکومت ایک سال اور رہی تو ملک کو مزید پیچھے لے جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق  رانا ثنا اللہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام اور سیاسی جماعتیں پی ٹی آئی حکومت کے خلاف میدان میں آئیں، ججز کو باتھ رومز میں بٹھا دیا ہے کورٹس کو کسی پراپر جگہ پر بٹھایا جائے ،چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ اس بات کا نوٹس لیں حکومت نہ صرف اپوزیشن کے خلاف جعلی کاروائیاں کرنے میں مصروف ہے ۔

رانا ثنا اللہ کا کہنا ہےحکومت ملک کے خلاف کام کر رہی ہے ،پی ٹی آئی نے ملک کو زوال پذیر بنادیا ہے، بجلی کا بل ،بچوں کی روٹی اور مریضوں کی دوائیاں مشکل کر دیں، ملک کی خارجہ پالیسی کا بیڑا غرق کر دیا ۔

انہوں نے مزید کہا کہ  نیوزی لینڈ ٹیم کو انڈیا نے بھیج دیا ہے یہ انڈیا کی تعریفیں کیوں کر رہے ہیں اس حکومت کی کوئی پالیسی نہیں یہ بلدیاتی الیکشن نہیں کرائے گی ان کے لیے بلدیاتی الیکشن جیتنا ممکن نہیں جاوید لطیف پارٹی کا حصہ ہیں لیکن ان کو شوکاز کا جواب لیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:      سفید مرچ کے صحت پر اثرات ۔۔۔۔جان کر حیران رہ جائینگے