ثناء خان جلد شوہرسے علیحدگی اختیار کرلیں گی ۔۔  پیشگوئی

Sep 25, 2021 | 12:33:PM
  ثناء خان جلد شوہرسے علیحدگی اختیار کرلیں گی ۔۔  پیشگوئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)بالی ووڈ سے کنارہ کشی اختیار کرنے والی سابقہ بھارتی اداکارہ ثناء خان کی شوہر مفتی انس سے متعلق حیران کُن پیشگوئی کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق بھارت کے فلمی مبصر کمال راشد خان المعروف کے آر کے نے ثناء خان اور شوہر مفتی انس سے طلاق کے حوالے سے یہ بڑی پیشگوئی کی ہے۔

  کمال راشد خان کا نے اپنی پیشگوئیوں پر مبنی ٹوئٹ نمبر 35 میں یہ کہا کہ آئندہ تین برسوں میں انس اور ثناءکی طلاق ہوجائے گی۔

 یادرہے کہ کے آر کے نک جونس اور پریانکا چوپڑا ، شلپا شیٹی اور راج کندرا کی طلاق سے متعلق بھی پیشگوئی کرچکے ہیں۔

یاد رہے کہ ثناء خان نے بتایا تھا کہ شوہر سید انس سے پہلی ملاقات 2017 میں مکہ میں ہوئی تھی پھر ثناء خان نے 2018 کے آخر میں ان سے دوبارہ رابطہ کیا کیونکہ اُن کے ذہن میں مذہب کو لے کر چند سوالات تھے۔

ثناء خان نے شادی کے بارے میں ایک انٹرویو میں بتایا کہ میں نے انس کے ساتھ شادی کرنے کافیصلہ راتوں رات نہیں لیا بلکہ میں نے اپنی زندگی میں انس جیسے انسان کے لیے برسوں دعائیں کی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : تھکاوٹ اور خود کو ٹوٹا ہوا محسوس کریں تو ۔۔۔ نادیہ جمیل نے بڑا مشورہ دیدیا
 Prediction 35- Sana khan will get divorce from her husband Anas within next 3 years!