چین زلزلے کے شدید جھٹکوں سے لرز اُٹھا,لوگوں میں خوف و ہراس
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 ںیوز) چین میں شدید زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، چین میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے باعث لوگ خوفزدہ ہو کر گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.5 ریکارڈ کی گئی جبکہ گہرائی 560 کلو میٹر تھی،حکام کے مطابق چین میں آنے والے زلزلے کا مرکز شمالی کوریا کے قریب واقع صوبہ جیلن میں تھا۔
اس سے قبل چین کے شہر تبت میں رواں سال جنوری میں 7.1 شدت زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔ جس سے کئی افراد ہلاک جبکہ سینکڑوں زخمی ہو گئے تھے۔
یہ بھی پڑھیں :خود کو آگ لگانے والی معروف گلوکارہ دم توڑ گئی