محکمہ موسمیات نے 2026 کے چاند کی رویت کا کیلنڈر جاری کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)محکمہ موسمیات کی جانب سے 2026 کے چاند کی رویت کا کیلنڈر جاری کردیا گیا ہے۔
محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری کردہ کیلنڈر میں پورے سال کے اسلامی مہینوں کی پیش گوئی کی گئی ہے جس میں چاند کی پیدائش، غروب آفتاب اور رویت کے اوقات کی تفصیلات شامل ہیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شعبان کا چاند 21 جنوری، رمضان کا چاند 18 فروری 2026 کو نظر آنے کا امکان ہے جبکہ شوال کا چاند 19 مارچ، ذی القعد کا چاند 18 اپریل 2026 کو متوقع ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ذی الحجہ کا چاند 17 مئی، محرم کا چاند 15 جون 2026 کو نظر آنے کا امکان ہے، صفر کا چاند 15 جولائی، ربیع الاول کا چاند 13 اگست 2026 کو نظر آنے کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں:ٹی ایل پی پر پابندی کے بعد مریم نواز کے سکیورٹی سٹاف اور دیگر عملے کی سکریننگ شروع
ربیع الثانی کا چاند 12 ستمبر، جمادی الاول کا چاند 12 اکتوبر، جمادی الثانی کا چاند 10 نومبر، رجب کا چاند 10 دسمبر 2026 کو نظر آنے کا امکان ہے، یہ کیلنڈر محکمہ موسمیات کے کلائمٹ ڈیٹا پروسیسنگ سینٹر کی جانب سے جاری کیا گیا ہے۔