کیا اقرار الحسن سے علیحدگی ہوگئی؟ فرح یوسف نے خاموشی توڑ دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) معروف صحافی اور اینکر پرسن فرح یوسف نے اپنے شوہر اقرار الحسن سے علیحدگی کی خبروں پرخاموشی توڑدی۔
سوشل میڈیا پر دونوں کے درمیان تعلقات کے خاتمے کی افواہیں گردش کر رہی تھیں، جن پر فرح نے پہلی بار وضاحت دی ہے۔
فرح سے ایک مداح نے سوشل میڈیا پر سوال کیا کہ کیا وہ اقرارالحسن سے علیحدہ ہو چکی ہیں کیونکہ ان کے اکاؤنٹس پر نام ”فرح یوسف“ دکھائی دے رہا ہے۔
فرح نے اس پروضاحت دیتے ہوئے کہا کہ بہت سے لوگ مجھے میرے والد کے نام سے جانتے ہیں اور میں اس پر فخر کرتی ہوں، میرے نام کے آگے یوسف میرے والد کی پہچان ہے اور باپ کے رشتے سے زیادہ قیمتی کوئی رشتہ نہیں، میں کبھی کبھی سوچتی ہوں کہ اپنی بایو میں’’فرح اقرار‘‘ کے بجائے دوبارہ’’فرح یوسف‘‘ لکھ دوں۔
انہوں نے مزید بتایا کہ ان کے کچھ پرانے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر تصدیق (ویری فکیشن) کے باعث نام تبدیل کرنا ممکن نہیں اور اسی وجہ سے وہاں پرانے نام موجود ہیں۔
فرح نے تمام افواہوں کو رد کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے درمیان کوئی علیحدگی نہیں ہوئی، لوگ اپنی مرضی سے خبریں بنا لیتے ہیں، دونوں نام میرے لیے محترم ہیں اور میں ان دونوں کو اپنا سمجھتی ہوں۔انہوں نے اس موقع پر مداحوں سے اپیل کی کہ وہ غیر مصدقہ خبروں پر یقین نہ کریں۔
یہ بھی پڑھیں:پی آئی اے کابرطانیہ کے لئے فلائٹ آپریشن 5 سال بعد بحال
یاد رہے کہ فرح یوسف نے اپنے صحافتی کیریئر کا آغاز 2007 میں ایک نجی ٹی وی سے کیا تھا اور اب اپنا ذاتی یوٹیوب چینل چلا رہی ہیں، وہ اقرار الحسن کی دوسری اہلیہ ہیں، جبکہ اقرار الحسن کی تین شادیاں ہوچکی ہیں۔