پی آئی اے کابرطانیہ کے لئے فلائٹ آپریشن 5 سال بعد بحال
برطانیہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کوفائدہ پہنچے گا،وزیردفاع خواجہ آصف کاتقریب سے خطاب
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)پی آئی اے کا پاکستان سے برطانیہ کے لئے فلائٹ آپریشن 5 سال بعد بحال ہوگیا۔
وزیردفاع خواجہ آصف نے قومی ایئرلائنز کا برطانیہ کیلئے فلائٹ آپریشن کی بحالی کا افتتاح کردیا۔
وزیر دفاع خواجہ آصف نے اسلام آباد میں اس حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پی آئی اے پر پابندی سے قومی خزانے کو بھاری نقصان ہوا،برطانیہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کو فلائٹ آپریشن کی بحالی سے فائدہ پہنچے گا۔
وزیر دفاع نے کہاکہ قومی ایئر لائن اپنا کھویا ہوا مقام دوبارہ حاصل کر رہی ہے،ہم نے پی آئی اے کے معیار کو بحال کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:وزیر اعلیٰ سندھ کے مشیر اللّٰہ ڈنو خان بھیو کی بریت کیخلاف اپیل مسترد
خواجہ محمد آصف نے کہاکہ اب مانچسٹرہی نہیں پی آئی اے کے دیگر روٹس بھی بحال کئے جائیں گے،برطانوی ہائی کمشنر جین میرٹ کا برطانیہ کے لئے فلائٹ آپریشن کی بحالی میں کلیدی کردار ہے۔