وزیر اعلیٰ سندھ کے مشیر اللّٰہ ڈنو خان بھیو کی بریت کیخلاف اپیل مسترد

Oct 25, 2025 | 11:07:AM
وزیر اعلیٰ سندھ کے مشیر اللّٰہ ڈنو خان بھیو کی بریت کیخلاف اپیل مسترد
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)سندھ ہائی کورٹ نے سابق ایم پی اے اور وزیر اعلیٰ سندھ کے مشیر اللّٰہ ڈنو خان بھیو کی بریت کے خلاف نیب کی اپیل مسترد کردی۔
عدالت نے ریمارکس دیئے کہ نیب احتساب عدالت کے فیصلے میں کوئی قانونی نقص ثابت نہیں کر سکا، نیب پراسیکیوٹر صرف فیصلے کے ایک پیراگراف میں نمبر کی غلطی دکھا سکا، متن میں شواہد یا قانونی تشریح میں کوئی خامی نہیں پائی گئی۔ 

یہ بھی پڑھیں:منی لانڈرنگ کیس:پرویز الٰہی کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور
عدالت نے قرار دیا کہ سپریم کورٹ کی گائیڈ لائنز کے مطابق احتساب عدالت کے فیصلے میں مداخلت کی کوئی وجہ نہیں۔
نیب نے عدالت کو بتایا کہ اللّٰہ ڈنو خان بھیو پر 48 ملین روپے کنٹریکٹرز سے وصولی کا الزام تھا، جس پر ناکافی شواہد کی بنیاد پر انہیں بری کیا گیا تھا۔