منی لانڈرنگ کیس:پرویز الٰہی کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور 

Oct 25, 2025 | 10:39:AM
منی لانڈرنگ کیس:پرویز الٰہی کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جمال الدین)منی لانڈرنگ کیس میں عدالت نے پرویز الٰہی کی بریت کی درخواست پر فیصلہ مؤخر کرتے ہوئےان کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کرلی۔
چوہدری پرویز الٰہی سمیت دیگر کے خلاف منی لانڈرنگ کے مقدمے کی سماعت ہوئی،سپیشل سینٹرل عدالت کے جج عارف خان نیازی نے کیس کی سماعت کی،ایف آئی اے نے مقدمے کا چالان جمع کروا رکھا ہے۔
عدالت نے پرویز الٰہی کی بریت کی درخواست پر فیصلہ موخر کرتے ہوئےان کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کرلی۔

یہ بھی پڑھیں:اداکارشریاس تالپڑے اور الوک ناتھ پر کروڑوں کے فراڈکا الزام، مقدمہ درج
عدالت میں ان کے وکیل نے مؤقف پیش کیاکہ پرویز الٰہی قریبی رشتے دار کی فوتگی کی وجہ سے عدالت پیش نہیں ہوسکتے ،عدالت ان کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کرے۔