پاکستان ایتھلیٹکس فیڈریشن کا 4 کھلاڑیوں پر پابندی کا اعلان

Oct 25, 2023 | 23:07:PM
پاکستان ایتھلیٹکس فیڈریشن کا 4 کھلاڑیوں پر پابندی کا اعلان
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حافظ شہباز علی) پاکستان ایتھلیٹکس فیڈریشن نے 4 ایتھلیٹس پر پابندی کا باضابطہ اعلان کر دیا۔ پابندی اینٹی ڈوپنگ آرگنائزیشن آف پاکستان کے نوٹیفکیشن کے مطابق لگائی گئی ہے۔

فیڈریشن کے مطابق 4 ایتھلیٹس نے ممنوعہ ادویات کا استعمال کیا تھا، ان کے ڈوپ ٹیسٹ مثبت آئے، جس کے بعد 3، 3 برس کی پابندی لگائی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیے: گلین میکس ویل نے ورلڈ کپ تاریخ کی تیز ترین سنچری بنا ڈالی

فیڈریشن کے مطابق ایتھلیٹس کے نیشنل گیمز کے دوران ڈوپ ٹیسٹ لیے گئے تھے، معالات کو پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن نے دیکھا۔

فیڈریشن کے مطابق عزیز رحمان، نعیم اختر، رابعہ عاشق اور عیشا عمران پر 20 جولائی 2023ء سے 19 جولائی 2026 تک پابندی لگائی گئی ہے۔