ڈیرہ اسماعیل خان، پولیس آپریشن میں کالعدم ٹی ٹی پی کے 2 دہشتگرد ہلاک

Oct 25, 2023 | 18:54:PM
ڈیرہ اسماعیل خان، پولیس آپریشن میں کالعدم ٹی ٹی پی کے 2 دہشتگرد ہلاک
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ساجد بلوچ) ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشتگرد مارے گئے۔

پولیس حکام کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشتگرد زخمی بھی ہوا۔

پولیس کے مطابق ہلاک دہشتگردوں کا نام انتہائی مطلوب افراد کی فہرست میں شامل تھا جن کے سر کی قیمت لاکھوں روپے مقرر تھی۔

پولیس کے مطابق ہلاک دہشتگرد سیکیورٹی فورسز پر حملوں اور دہشتگردی کے متعدد مقدمات میں مطلوب تھے۔

یہ بھی پڑھیے: گوجرانولہ، لڑکیوں کی نازیبا ویڈیوز بنا کر بلیک میل کرنے والے گروہ کا مرکزی ملزم گرفتار

پولیس حکام کے مطابق ہلاک دہشتگرد سری لنکن ٹیم پر حملے میں ملوث اقبال کھیارہ کے رشتے دار ہیں۔

پولیس کے مطابق ہلاک ملزمان میں سری لنکن ٹیم پر حملہ کرنے والے ملزم کا بھتیجا اور برادر نسبتی شامل ہیں۔