سارہ انعام قتل کیس کی سماعت یکم نومبر تک ملتوی

Oct 25, 2023 | 17:30:PM
سارہ انعام قتل کیس کی سماعت یکم نومبر تک ملتوی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(فرزانہ صدیق) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اسلام آباد  جج ناصر جاوید رانا نےکینیڈین شہری سارہ انعام قتل کیس کی سماعت یکم نومبر تک ملتوی کردی۔

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد کے سیشن جج ناصر جاوید رانا نےآج  سارہ انعام قتل کیس کی سماعت کی، سماعت میں ایس او او نوازش علی  کیس کے تفتیشی افسر، کیس ریکارڈ سمیت عدالت میں پیش ہوئے,پراسیکیوٹر حسن عباس ایڈووکیت پیش ہوئے،شریک ملزمہ ثمینہ امیر شاہ حاضری سے مستقل استثنیٰ پر ہونے کے باوجود عدالت پیش ہوئیں , ثمینہ شاہ کے وکیل نثار اصغر ایڈووکیٹ ، سارہ انعام کے والد  انعام الرحیم بھی پیش ہوئے جبکہ وکیل مدعی  راؤ عبدالرحیم ایڈووکیٹ عمرہ کی ادائیگی کے لیے ملک سے باہر ہونے کی وجہ سے عدالت میں پیش نہ ہو سکے۔

 ملزم شاہنواز امیر شاہ کو عدالت میں پیش کیا گیا, مرکزی ملزم شاہنواز کے وکیل میاں بشارت اللہ ایڈووکیٹ عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔

گزشتہ سماعت پر ملزم شاہنواز میر 342 کا بیان مکمل نہ ہو سکا تھا،ملزم شاہنواز میر کا 342 کا بیان عدالت میں قلمبند کیا گیا ،ملزم شاہنواز نے لگائے گئے تمام الزامات کو بے بنیاد قرار دیا۔

 ملزم شاہنواز نے عدالت سے استفسار کرتے ہوئے کہا کہ وہ  اپنے دفاع میں کوئی بیان، یا کسی قسم کا ثبوت پیش کرنا چاہتا ہے، ملزم نے عدالت سے استدعا کی کہ اس لیے انہیں اگلی سماعت کیلئے کچھ وقت درکارہے۔

 عدالت نے آئندہ سماعت تک وقت دیتے ہوئے کیس کی سماعت ملتوی کردی،عدالت نے  کیس کی سماعت یکم نومبر 2023 تک ملتوی کردی۔