پی آئی اے کو 6 ماہ تک مصنوعی  آکسیجن دینے کا فیصلہ

Oct 25, 2023 | 15:26:PM
پی آئی اے کو 6 ماہ تک مصنوعی  آکسیجن دینے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(طیب سیف)  پاکستان انٹر نیشنل ایئر لائن کو نجکاری سے پہلے مصنوعی آکسیجن  دے کر سانسیں بحال رکھنے کا فیصلہ ۔

تفصیلات کے مطابق پی آئی کی رکتی سانسیں نجکاری تک بحال رکھنے کا فیصلہ  کیا گیا ہے ،نجکاری سے پہلے تک پی آئی اے کا محدود آپریشن جاری رہے گا،حکومت اور کمرشل بینکوں کے نمائندوں میں مذاکرات شروع  ہو گئے ، پی آئی اے کے 6کمرشل بینکوں کے ساتھ مزاکرات جاری  ہیں ،نجکاری کمیشن کی جانب سے پی آئی اے کے معاملات کو چلانے کیلئے سپیشل کمیٹی تشکیل دے دی  گئی ہے ۔

سپیشل کمیٹی کو پی آئی اے کو دیئے جانے والی نئی ساخت کو حتمی شکل دینے کا کام بھی سونپ دیا گیا ،کمیٹی کو دو ہفتوں میں اپنی تجاویز دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں :پی آئی اے سے جلد جان چھڑو الی جائے، نجکاری کمیشن کی رپورٹ