پاکستان کیخلاف تاریخی فتح، طالبان رہنما کی افغان ٹیم کو مبارکباد

Oct 25, 2023 | 11:29:AM
پاکستان کیخلاف تاریخی فتح، طالبان رہنما کی افغان ٹیم کو مبارکباد
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) طالبان رہنما انس حقانی نے افغان کرکٹ ٹیم کو ورلڈ کپ میں پاکستان کے خلاف تاریخی فتح حاصل کرنے پر مبارک باد دی۔

انس حقانی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر افغان کرکٹ ٹیم کو پاکستان کے خلاف جیت پر مبارک باد دی، انہوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ہماری کرکٹ پہلے سے بہتر حالت میں ہے،  پہلی بار ہم نے انگلینڈ اور پاکستان کی ٹیموں کو شکست دی، آپ سب کو اس عظیم کامیابی پر مبارک باد پیش کرتا ہوں۔

یہ بھی پڑھیں: افغانستان سے بدترین شکست، بوم بوم آفریدی کا بھی بیان آ گیا

طالبان رہنما نے مزید لکھا کہ افغان قابل لوگ ہیں، متحد ہو کر ایک ٹیم کے طور پر کام کرنے سے ہر چیز ممکن ہو سکتی ہے۔

واضح رہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ورلڈ کپ کے 22 ویں میچ میں افغانستان نے پاکستان کو 8 وکٹوں سے شکست دی ہے۔چنئی کے چدم برم سٹیڈیم میں کھیلے گئے اس میچ میں پاکستان نے افغانستان کو جیت کے لیے 283 رنز کا ہدف دیا تھا جو افغانستان نے 49 ویں اوور میں 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا تھا۔