سماجی ومعاشی ترقی کیلئے خواتین کو بااختیار بنانا ہوگا:شہبازشریف

Oct 25, 2022 | 18:16:PM
سماجی ومعاشی ترقی کیلئے خواتین کو بااختیار بنانا ہوگا:شہبازشریف
کیپشن: شہبازشریف
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ ہمیں بہتر مستقبل کیلئے مل کر کام کرنا ہو گا،مستقبل کے حوالے سے سعودی قیادت کا وژن لائق تحسین ہے۔

ریاض میں وزیراعظم شہبازشریف کا فیوچر انویسٹمنٹ انیشیٹو سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سماجی،معاشی ترقی کیلئے خواتین کو بااختیار بنانا ہوگا،جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے معیار زندگی بہتر بنایا جا سکتا ہے،ہمیں عام آدمی کا معیار زندگی بہتر بنانے کیلئے اقدام کرنا ہوں گے،سیلاب سے بلوچستان اور سندھ کے علاقے شدید متاثر ہوئے،عوام کے مسائل حل کرنے کیلئے دن رات کام کر رہے ہیں۔