نیہا ککڑ اور روہن پریت شادی کی پہلی سالگرہ پر ہوئے انتہائی رومانٹک۔۔ تصاویر وائرل

Oct 25, 2021 | 22:18:PM
نیکہا ککر،شادی کی سالگرہ
کیپشن: نیہا ککر شوہر کے ہمراہ،فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ما نیٹرنگ ڈیسک)مشہور سنگر نیہا ککڑ  اور روہن پریت سنگھ  کی شادی کو ایک سال ہوگئے ہیں ۔ 24 اکتوبر کو ان کی شادی کی پہلی سالگرہ تھی ۔

اس خاص موقع پر سب سے پہلے روہن نے اپنے انسٹاگرام پر کچھ اندیکھی تصاویر شیئر کیں اور اس کے ایک دن بعد نیہا نے سوشل میڈیا پر روہن کے ساتھ کچھ خوبصورت تصاویر پوسٹ کیں ۔
یہ بھی پڑھیں:بھارتی شائقین پاکستانی فتح کی تاب نہ لاسکے ، میچ ختم ہو نے سے قبل حیران کن کام کر دیا۔۔ویڈیو وا ئرل
 اس مرتبہ 24 اکتوبر کو کڑوا چوک  تھا ، جس کی وجہ سے نیہا اور روہن کیلئے ایک تہوار مزید خاص بن گیا ۔ 


 نیہا ککڑ گہرے گلابی رنگ کے سوٹ میں کافی خوبصورت لگ رہی ہیں ۔وہیں روہن ڈینم جینس میں کافی اسمارک لگ رہے ہیں ۔

 نیہا نے انسٹاگرام پر تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ہم نے اس طرح اپنی پہلی سالگرہ منائی ۔ ساتھ ہی انہوں نے اپنے فینز کو سالگرہ کی مبارکباد دینے کیلئے شکریہ  ادا کیا ۔
 نیہا اور روہن کافی رومانٹک انداز میں نظر آئے ۔ اس تصویر میں نیہا اپنے شوہر کی بانہوں میں کھوئی نظر آرہی ہیں ۔


 اس تصویر میں جوڑا ایک دوسرے کا ہاتھ تھامے ایک دوسرے کو دیکھ کر ہنس رہا ہے ۔ دونوں ساتھ میں کافی اچھے لگ رہے ہیں ۔