بڑا بیان دیدیا۔۔جیت کا لطف اٹھاؤ لیکن ڈھیلے نہ ہونا۔ ۔بابراعظم کی ویڈیو چھا گئی

Oct 25, 2021 | 08:39:AM
بڑا بیان دیدیا۔۔جیت کا لطف اٹھاؤ لیکن ڈھیلے نہ ہونا۔ ۔بابراعظم کی ویڈیو چھا گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کھلاڑیوں سے  کہا ہے کہ ہم نے اس فتح پر بہت زیادہ خوش نہیں ہونا ہے۔ ابھی سٹارٹ ہے ، انجوائے کرو لیکن اوور ایکسائیڈ نہیں ہونا۔ہمیں آگے فوکس کرنا۔ ہمیں ریلیکس نہیں ہونا۔ ہر کھلاڑی سو فیصد پرفارمنس دیں۔انہوں نے ٹیم کے کھلاڑیوں کو شاباش دیتے ہوئے کہا ’ویل ڈن‘۔

پاکستان کرکٹ کی جانب سے شئیر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ڈریسنگ روم میں کھلاڑیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ یہ کسی ایک کھلاڑی کی نہیں بلکہ ٹیم کی پرفارمنس ہے،یہ ہمارا آغاز ہے،ہم نے بہت خوش نہیں ہونا اور اگلے میچز پر فوکس کرنا ہے اور ہمارا ٹارگٹ صرف ورلڈکپ جیتنا ہے۔جس کی باؤلنگ آئے،بیٹنگ آئے یا فیلڈنگ آئے وہ اپنا 100 فیصد دے۔آپ سب سے بہت اچھا پرفارم کیا مگر اب اگلے میچ پر فوکس کرنا ہے۔ اس موقع پر  قومی ٹیم کے بالنگ کوچ ثقلین مشتاق نے بھی خطاب کرتےہوئے کھلاڑیوں کی تعریف کرتے ہوئے ان کی حوصلہ افزائی کی۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کی فتح پر شاہد آفریدی نے کس طرح جذبات کا اظہار کیا، خبر دیکھیں