پاکستان کی فتح پر شاہد آفریدی نے کس طرح جذبات کا اظہار کیا، خبر دیکھیں

Oct 25, 2021 | 01:11:AM
بھارت کے خلاف، شاندار فتح، کھلاڑیوں کو خوب سراہا
کیپشن: شاہدآفریدی، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز آل راؤنڈ شاہد خان آفریدی نے بھارت کے خلاف شاندار فتح پر قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کو خوب سراہا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں شاہد آفریدی نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل( آئی سی سی ) کے پیغام کو شیئر کیا۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی شائقین پاکستانی فتح کی تاب نہ لاسکے ، میچ ختم ہو نے سے قبل حیران کن کام کر دیا۔۔ویڈیو وا ئرل
آئی سی سی نے اپنے ٹوئٹ میں شاہین شاہ آفریدی اور شاہد خان آفریدی کی ایک تصویر شیئر کی۔آئی سی سی نے تصویر کے ساتھ اپنے پیغام میں لکھا کہ نام وہی، نمبر بھی وہی لیکن دور نیا ہے۔
اس پیغام پر اپنے ردعمل میں شاہد آفریدی نے دل کے ایموجی کے ساتھ لکھا کہ وہی ٹیم ( پاکستان)، وہی انداز جشن لیکن نتیجہ بالکل نیا، کھلاڑیوں بہت خوب ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت کیخلاف جیت پر وہاب اور وسیم اکرم کا بھنگڑا، ویڈیو وائرل