امریکی امن منصوبہ، یوکرین کی ممکنہ رضامندی،خام تیل کی قیمتیں نیچے آ گئیں

Nov 25, 2025 | 22:55:PM
 امریکی امن منصوبہ، یوکرین کی ممکنہ رضامندی،خام تیل کی قیمتیں نیچے آ گئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) امریکی امن منصوبے پر یوکرین کی ممکنہ رضامندی کے پیش نظر عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں ڈھائی فیصد سے زائد تک گر گئیں۔

برطانوی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی ڈبلیو ٹی آئی کروڈ آئل کی قیمت 2اعشاریہ سات چار فیصد کمی کے بعد 57 اعشاریہ دو تین ڈالر فی بیرل پر آگئی۔برطانوی برینٹ کروڈ آئل کی قیمت 2اعشاریہ پانچ چار فیصد کمی کے بعد 61اعشاریہ سات چھ ڈالر فی بیرل پر آگئی۔

ماہرین کا کہنا ہے یوکرین کی امریکی امن معاہدے پر رضامندی کے بعد خام تیل کی قیمتیں مسلسل گر رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:65 سالہ خاتون موت کے2دن بعد زندہ ،وائرل ویڈیو آپ بھی دیکھیں