یہ ہارے ہوئے لوگ ہیں،مجھ پر تشددکرنے والی عورت سزا کی مستحق ہے:نورین خانم
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) و سابق وزیر اعظم عمران خان کی بہن نورین نیازی نے کہا ہے کہ حکومتی لوگوں کے پاس مورل اتھارٹی نہیں ہے، یہ ہارے ہوئے لوگ ہیں،جس عورت نے تشددنے کیا ہے وہ سزا کی مستحق ہے،دنیاو آخرت میں نشان عبرت بنے گی۔
اڈیالہ جیل کے قرب گورکھ پور ناکے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نورین خانم کا کہنا تھا کہ مخالفین مجھے کیوں فون کرینگے وہ تو خوش ہوں گے کہ میری ذلت ہوئی ہے،میری ذلت نہیں ہوئی،میں اس بھائی کی بہن ہوں جس نے اقتدار میں رہ کر کسی پر ظلم نہیں کیا،اس سےہماری عزت خراب نہیں ہوگی۔
نورین نیازی کا کہنا تھا کہ یہ جیلوں میں گئے ہیں ان کو وی آئی پی ٹریٹمنٹ دی گئی، پنجاب پولیس ان کی خدمت میں لگی ہوئی تھی،عمران خان نے نہیں کہا کہ ان کے ساتھ ٹارچر کرو تنگ کرو ، عمران خان کا یہ مزاج نہیں،یہ ان لوگوں کا مزاج ہے،بانی پی ٹی آئی نے کبھی ان کے ساتھ بد سلوک نہیں کیا،درجنوں لوگ ملنے جاتے تھے۔
ان کا کہنا تھا کہ ان کے پاس لوگوں کی نمائندگی نہیں،8 فروری کو 17 نشتیں جیتی اورپی ٹی آئی کی کو ہروایا گیا ہے،ان کو بھی پتہ ہےکہ یہ ہارے ہوئے اورعوام کو بھی پتہ ہے،علامہ راجہ ناصر عباس ہمارے بڑے حمایتی ہے،انہوں نے یہ بھی کہا کہ مجھے کسی لائحہ عمل کا نہیں معلوم،پارٹی والوں کو لائحہ عمل معلوم ہوگا۔
نورین نیازی کا مزید کہناتھا کہ یہاں آنے والے لوگ بانی پی ٹی آئی کے لیے جان دینے کے لیے تیار ہیں ،پنجاب پولیس ہمارے اوپر ظلم کر رہی ہے، پنجاب پولیس بڑی ظالم ہے۔
ہم آکر اپنے بھائی کیلئے احتجاج کرسکتے ہیں،کارکنان تشدد برداشت کرنے کے باوجود ہمارے ساتھ کھڑے ہیں،انشااللہ اس سے تحریک بڑے گی۔
یہ بھی پڑھیں : لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا کا استعفی منظور