بھارتی ٹیم کےمسلسل خراب نتائج ،گوتم گمبھیر کی کوچنگ میں5 شرمناک ریکارڈ

Nov 25, 2025 | 21:00:PM
 بھارتی ٹیم کےمسلسل خراب نتائج ،گوتم گمبھیر کی کوچنگ میں5 شرمناک ریکارڈ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بھارت کی کرکٹ ٹیم نے گوتم گمبھیر کی کوچنگ کے دوران 5 شرمناک ریکارڈ بنائے ہیں۔ٹیم جنوبی افریقہ کے خلاف گھر پر ٹیسٹ سیریز ہارنے کے دہانے پر ہے۔ گمبھیر کی کوچنگ میں جنوبی افریقہ نے 15 سال بعد گھر پر ٹیسٹ میچ میں بھارت کو شکست دی۔ ٹیم انڈیا کو ایک بار پھر گھر پر کلین سویپ کا خطرہ درپیش ہے۔ ٹیسٹ میں مسلسل خراب نتائج کے بعد ٹیم انڈیا کے ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر کی مشکلات میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق گوتم گمبھیر کی کوچنگ میں ٹیم انڈیانے محدود اوور کے ٹورنامنٹس میں اچھی کامیابی حاصل کی ہے لیکن ٹیسٹ میں ٹیم اپنی وائٹ بال کرکٹ کی کارکردگی کو دہرانے میں ناکام رہی ہے۔ ٹیسٹ میں مسلسل خراب نتائج کے بعد ٹیم انڈیا کے ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر کی مشکلات میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔جولائی 2024 میں جب سے راہل ڈریوڈ نے کوچنگ کا عہدہ چھوڑ تب سے گمبھیر نے بھارت کو 2025 چیمپئنز ٹرافی اور 2025 ایشیا کپ جیسی بڑی فتوحات دلائی ہیں۔ تاہم اس دوران دو طرفہ ٹیسٹ سیریز میں بھارت کی کارکردگی تشویشناک رہی ہے جس کی وجہ سے کئی ناپسندیدہ ریکارڈ ٹیم کے نام بن چکے ہیں۔ گمبھیر کی کوچنگ کے دوران بھارت نے پانچ شرمناک ریکارڈ بنائے ہیں۔

انڈین ٹیم کو پونے میں نیوزی لینڈ کے خلاف گھریلو ٹیسٹ سیریز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا، جس سے ٹیم انڈیا کی 12 سالوں میں ہوم گرائونڈ پر پہلی ہار ہوئی ۔ روہت شرما کی قیادت میں ٹیم نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں زیادہ مزاحمت پیش کرنے میں ناکام رہی۔ ٹام لیتھم کی قیادت میں نیوزی لینڈ کی ٹیم نے 1955 کے بعد ہندوستان میں اپنی پہلی ٹیسٹ سیریز جیت کر تاریخ رقم کی تھی۔ ہندوستان بنگلورو میں پہلا ٹیسٹ آٹھ وکٹوں سے ہارا تھا، اس کے بعد پونے میں دوسرے ٹیسٹ میں 133 رن سے شکست ہوئی تھی۔ اس کے بعد وہ ممبئی میں سیریز کا آخری میچ 25 رن سے ہار گئے۔ اس شکست سے پہلے بھارت نے گھر پر غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے لگاتار 18 ٹیسٹ سیریز اپنے نام کیے تھے۔ نیوزی لینڈ نے بھارت کو ٹیسٹ سیریز میں 3-0 سے شکست دے کر تاریخی کارنامہ انجام دیا۔

بھارتی ٹیم بارڈر۔گواسکر ٹرافی 2024-25 بھی ہار گیا۔ آسٹریلیا نے بھارت کو پانچ میچوں کی سیریز میں 3-1 سے شکست دی۔ اس شکست سے بھارت کا 10 سالہ غلبہ ختم ہوگیا۔ گمبھیر کی کوچنگ میں بھارت نے سیزن کے دوران 10 میں سے چھ ٹیسٹ ہارے اور سری لنکا کے خلاف ایک بھی ون ڈے سیریز جیتنے میں ناکام رہا۔ بارڈر گواسکر ٹرافی کی شکست نے ٹیسٹ میں بھارت کی مسلسل خراب کارکردگی کے بارے میں خدشات کو مزیدتشویت دی۔ بھارت نے گوتم گمبھیر کی کوچنگ میں گھر پر 8 ٹیسٹ کھیلے ہیں جن میں سے اسے 4 میں شکست ہوئی ہے۔

ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کی تاریخ میں یہ پہلا موقع تھا جب بھارت فائنل میں پہنچنے میں ناکام رہا۔انڈین ٹیم ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 2023-25 ​​فائنل کی دوڑ سے باہر ہو گئی تھی۔ اس سے پہلے بھارتنے آخری دو فائنل (2019-21 اور 2021-23) میں کھیلا تھا لیکن پچھلی بار ناقص کارکردگی کے ایک سلسلے نے انکی مہم کو پٹری سے اتار دیا۔ گھر پر نیوزی لینڈ سے 0-3 اور آسٹریلیا سے 1-3 کی شکست نے ہندوستان کو مسلسل تیسرے  فائنل سے دور رکھا۔

بھارت کی مشکلات یہیں ختم نہیں ہوئیں۔یہ اکیسویں صدی میں ایسی شکست کا سامنا کرنے والی واحد ٹیم بن گئی۔کولکتہ کے ایڈن گارڈنز میں جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز کے پہلے ٹیسٹ میں بھارت کو 30 رن سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ ٹیم انڈیا 124 رن کے چھوٹے ہدف کا تعاقب نہیں کر پائی۔ یہ 15 سالوں میں جنوبی افریقہ کے خلاف بھارتکی پہلی ہوم ٹیسٹ شکست تھی۔ گمبھیر کی کوچنگ میں بھارت گھر پر 150 رن سے کم ہدف کا تعاقب کرنے میں دوسری بار ناکام رہا۔ 

یہ بھی پڑھیں:ابو بہت ڈانٹیں گے، سیلفی کے سوال پر نسیم شاہ کا خاتون کو معصومانہ جواب