پاک بحریہ کا اینٹی شپ بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ،صدر،وزیراعظم، فیلڈ مارشل کی مبارکباد
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز ) پاک بحریہ نے مقامی طور پر تیار کردہ بحری جہاز سے اینٹی شپ بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔
اس میزائل میں جدید ترین گائیڈنس سسٹم اور نقل و حرکت کی اعلیٰ خصوصیات موجود ہیں، جو سمندری اور زمینی اہداف کو انتہائی درستگی کے ساتھ نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
چیف آف دی نیول اسٹاف نے سینئر سائنسدانوں اور انجینئرز کے ہمراہ فلائٹ ٹیسٹ کا مشاہدہ کیا۔ یہ کامیاب تجربہ پاکستان کی تکنیکی مہارت اور قومی مفادات کے تحفظ کے لیے پاک بحریہ کے غیر متزلزل عزم کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
صدر پاکستان، وزیراعظم، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس نے اس سنگ میل کی کامیابی پر حصہ لینے والے یونٹس اور سائنسدانوں کو مبارکباد دی۔
دریں اثنا صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف ، فیلڈ مارشل ، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس نےکامیاب میزائل ٹیسٹ پر پاکستان نیوی کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ کامیاب ٹیسٹ پاکستان کی ٹیکنالوجی میں بڑی پیشرفت اور پاک بحریہ کے قومی سلامتی کے تحفظ کے عزم کا عکاس ہے۔
یہ بھی پڑھیں:اسحاق ڈار کی ایرانی سیکرٹری علی لاریجانی سے ملاقات