ایتھوپیا میں غیر معمولی آتش فشانی دھماکا، پروازیں منسوخ
Stay tuned with 24 News HD Android App
( ویب ڈیسک )ایتھوپیا میں آتش فشاں پھٹنے سے اٹھنے والا خطرناک راکھ کا بادل بحیرہ احمر کے اوپر سے گزرتا ہوا دنیا کی مصروف ترین فضائی گزرگاہوں میں خلل کا باعث بن رہا ہے۔
ایتھوپیا میں واقع عفار کے فعال آتش فشانی خطے میں واقع ہیلی گوبی کے اس دھماکے نے تقریباً 45 ہزار فٹ کی بلندی تک راکھ اور دھوئیں پر متشمل ایک ستون سا فضا میں بھیجنا شروع کردیا۔
یہ آتش فشاں ایتھوپیا کے دارالحکومت ادیس ابابا سے تقریباً 800 کلومیٹر شمال مشرق میں، اریٹریا کی سرحد کے قریب واقع ہے۔
گزشتہ روز یعنی پیر تک راکھ کا بادل یمن اور عمان تک پھیل چکا تھا اور اس کا رخ پاکستان اور بھارت کی فضائی حدود کی جانب تھا۔
More than 1,000-Year-Dormant Ethiopian Volcano Erupts, Ash Clouds Threaten the country, Oman, India#South #Yemen #Volcano#ClimateActionNow pic.twitter.com/ptKmnu4s6M
— AIC English (@aicadenen) November 24, 2025
اس ناگہانی افتاد کے باعث متعدد ایئر لائنز کو پروازیں منسوخ کرنا پڑیں یا مہنگے متبادل راستے اختیار کرنا پڑے۔
پاکستان کے محکمہ موسمیات نے راکھ کے بادل کی آمد کے لیے ہنگامی نگرانی شروع کردی ہے۔
تاہم ماہرین کے مطابق کراچی میں راکھ کے اثرات محسوس نہیں ہوں گے اور راکھ کا بادل بحیرہ عرب کے اوپر سے گزر جائے گا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ روز یعنی پیر کو گوادر سے 60 ناٹیکل میل جنوب میں راکھ کا مشاہدہ کرنے کے بعد حکام کو وارننگ جاری کی گئی تھی جو اب بھی برقرار ہے۔
تاہم اس کا زیادہ اثر عمان اور ممبئی فلائٹ ریجن میں ہو گا۔
راکھ کے بادل کا رخ جنوبی ایشیا کے لیے بڑا چیلنج ثابت ہوا، ٹولوز آتش فشانی راکھ مشاورتی مرکز کے مطابق اونچائی پر موجود راکھ عمان سے گزر کر بحیرہ عرب میں داخل ہو رہی ہے اور اس کے ذرات پاکستان اور بھارت کی فضائی حدود کی طرف بھی بڑھ رہے ہیں۔
بادل کی غیر معمولی بلندی، جو زمینی سطح سے 10 سے 15 کلومیٹر تک پہنچ گئی، سیدھا تجارتی جیٹ طیاروں کی پرواز کی اونچائی سے ٹکرا رہی ہے۔
فلائٹ ریڈار کی عالمی نقشہ بندی میں ایتھوپیا سے لے کر شمالی میانمار اور چین تک شدید ترین راکھ کی ایک سرخ پٹی دکھائی گئی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق پیر کی دوپہر کے بعد متعدد ایئر لائنز نے پروازیں منسوخ کرنا شروع کر دیں۔
بھارتی ایئر لائن انڈیگو نے اپنی 6 پروازیں منسوخ کیں جبکہ کنور اور ابوظہبی کے درمیان چلنے والی ایک پرواز کو احمد آباد موڑ دیا گیا۔
The Ethiopian volcanic ash cloud passing over a luxury resort in Jaipur! #volcano #ashcloud #ash pic.twitter.com/yS31KEAOK4
— Udit Bhandari (@GurugramDeals) November 24, 2025
دوسری جانب اکاسا ایئر نے کہا کہ وہ صورت حال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہے۔
ممبئی ایئرپورٹ کے ایک عہدیدار کے مطابق پاکستان کی فضائی حدود بھارتی ایئر لائنز کے لیے بند ہیں، اس لیے ان پر نمایاں اثر پڑے گا۔
ماہرین کے مطابق آتش فشانی راکھ طیاروں کے لیے انتہائی خطرناک ہوتی ہے کیونکہ اس میں موجود باریک شیشے کے ذرات جیٹ انجن میں پگھل کر انہیں ناکارہ بنا سکتے ہیں۔
مشرق وسطیٰ کے فضائی ٹریفک کنٹرول مراکز نے بھی پائلٹس کو شدید احتیاط برتنے اور راستے تبدیل کرنے کی ہدایات جاری کیں۔
یہ واقعہ اس بات کا واضح ثبوت بن گیا کہ کس طرح دور دراز میں ہونے والے قدرتی واقعات چند گھنٹوں میں دنیا بھر پر اثرات ڈال سکتے ہیں۔
یہ دھماکا آبنائے باب المندب کے قریب ہوا، جو یورپ اور ایشیا کے درمیان بحری تجارت کے لیے ایک اہم راستہ ہے۔
جبکہ فضائی نظام فوری متاثر ہوا، سمندری نقل و حمل کے لیے بھی خدشات بڑھ گئے کیونکہ گھنی راکھ دھند کی طرح نظر کم کر سکتی ہے اور جہازوں کے انجن کے فلٹرز کو نقصان پہنچا سکتی ہے۔