قومی ٹی 20 کپ؛ صہیب مقصود ٹائم آؤٹ کا دوسرا شکار بن گئے

Nov 25, 2023 | 22:04:PM
قومی ٹی 20 کپ؛ صہیب مقصود ٹائم آؤٹ کا دوسرا شکار بن گئے
کیپشن: صہیب مقصود، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) قومی ٹی ٹوئنٹی کپ کے میچ میں پاکستانی بلے باز صہیب مقصود ٹائم آؤٹ قانون کا دوسرا شکار بن گئے۔

ملتان ریجن اور آزاد جموں و کشمیر کے میچ میں ملتان ریجن کی نمائندگی کرنے والے صہیب مقصود کو کریز پر تاخیر سے پہنچنے  پر ٹائم آؤٹ قرار دے دیا گیا۔

آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ میں بنگلادیش اور سری لنکا کے میچ میں سری لنکن بیٹر اینجلو میتھیوز کو تاریخ میں پہلی مرتبہ ٹائم آؤٹ قرار دیا گیا تھا۔اینجلو میتھیوز کے بعد صہیب مقصود ٹائم آؤٹ ہونے والے دوسرے کھلاڑی بن گئے ہیں۔

پی سی بی کے تحت نیشنل ٹی ٹونٹی کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کراچی میں جاری ہے جس میں 18 ٹیمیں شریک ہیں جنہیں چار گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔

ٹورنامنٹ کے میچز نیشنل بینک اسٹیڈیم، یوبی ایل اسپورٹس کمپلیکس، ہائی پرفارمنس سینٹر اوول گراؤنڈ اور نیشنل بینک اسپورٹس کمپلیکس میں کھیلے جارہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پولیس کا پی ٹی آئی رہنما کی گرفتاری کیلئے چھاپہ، اہم خبر آگئی