پی ٹی آئی نے 9 مئی واقعات میں ملوث ہوکر سیاسی تباہی کو دعوت دی، فردوس عاشق اعوان

Nov 25, 2023 | 19:19:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) استحکام پاکستان پارٹی کی ترجمان فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف نے 9 مئی کے واقعات میں ملوث ہوکر سیاسی تباہی کو دعوت دی۔

ترجمان استحکام پاکستان پارٹی فردوس عاشق اعوان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انتخابات کی تاریخ کا اعلان ہوچکا ہے، استحکام پاکستان پارٹی عوام کے دکھوں کے مداوے کیلئے میدان میں موجود ہے، استحکام پاکستان پارٹی عوام دوست جماعت ہے۔

یہ بھی پڑھیے: پیپلز پارٹی اور ن لیگ خاموش رہ کر اسرائیل کا ساتھ دے رہے ہیں، سراج الحق

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پی ٹی آئی دور حکومت میں وعدوں کو پورا نہیں کیا گیا، استحکام پاکستان پارٹی کا وجود 9 مئی واقعات کے بعد عمل میں آیا، شاہین اپنے مسکن میں بھرپور پنجے گاڑھ چکا ہے، ناانصافی کا دور ختم، میرٹ کی بالادستی کیلئے کام کریں گے۔

استحکام پاکستان پارٹی کی ترجمان نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کے رہنما استحکام پاکستان پارٹی میں شامل ہو رہے ہیں۔