جہانگیر ترین سے بلوچستان کے ترین قبائل کے رہنماؤں اور عمائدین کی ملاقات

Nov 25, 2023 | 18:38:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حسن علی)پیٹرن انچیف استحکام پاکستان پارٹی جہانگیر ترین سے بلوچستان کے ترین قبائل کے رہنماؤں اور عمائدین نے ملاقات کی ۔
جہانگیر ترین سے سعد اللہ جان ترین، محب اللہ ترین، ریحانہ حبیب جالب بلوچ نے ملاقات کی،ملاقات میں سندھ سے ڈاکٹر سلیم پٹھان بھی موجود تھے،قبائل رہنماؤں اور عمائدین نے استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔
ملک سعد اللہ جان ترین کو استحکام پاکستان پارٹی بلوچستان کا صدر نامزد کردیا گیا ،ریحانہ حبیب بلوچ کو آئی پی پی ویمن ونگ بلوچستان کی صدر نامزدکردیا،پیٹرن انچیف آئی پی پی پارٹی جہانگیر ترین کی مشاورت سے سیکرٹری جنرل عامر محمود کیانی نے نوٹیفکیشن جاری کردیئے۔
جہانگیر خان ترین نے پارٹی مفلر پہنا کر رہنماؤں کو خوش آمدید کہا، اس موقع سینئر رہنما آئی پی پی عون چوہدری ، نعمان لنگڑیال اور اجمل چیمہ بھی موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کے اہم ضلع میں دھماکا،افسوسناک خبر آگئی