فٹبال ورلڈ کپ: پرتگال کا فاتحانہ آغاز، گھانا کو چِت کردیا

Nov 25, 2022 | 12:00:PM
فٹبال ورلڈ کپ: پرتگال کا فاتحانہ آغاز، گھانا کو چِت کردیا
کیپشن: فوٹو (اسکرین گریب)
سورس: سوشل میڈیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) قطر میں جاری فٹبال ورلڈ کپ میں گروپ ایچ کے میچ میں پرتگال نے گھانا کو 2 کے مقابلے 3 گول سے شکست دے کر ٹورنامنٹ کا آغاز جیت کے ساتھ کردیا۔

جمعرات کو دوحا میں پرتگال اور گھانا کے درمیان کھیلے گئے میچ کے پہلے ہاف میں دونوں ٹیموں نے گول کرنے کی کوشش کی مگر کسی کو بھی کامیابی نہیں ملی۔ وقفے تک مقابلہ صفر ، صفر رہا۔

یہ بھی پڑھیے: سربیا کو 5 بار کے عالمی چیمپئن برازیل کے ہاتھوں شکست

دوسرے ہاف میں پرتگال کو ملنے والی پنالٹی کو اسٹار کھلاڑ ی کرسٹیانو رونالڈو نے گول میں تبدیل کردیا، 8 منٹ کے بعد گھانا کی ٹیم یہ خسارہ پورا کرنے میں کامیاب رہی، گول ایو نے بنایا۔

اس کے بعد 78 ویں منٹ میں پرتگال کے فیلکس سیکیورا نے گول کرکے ٹیم کو پھر سے برتری دلا دی جبکہ صرف دو منٹ بعد لییاؤ نے تیسرا گول کردیا۔ کھیل کے آخری لمحات میں گھانا کے بُوکاری نے دوسرا گول کیا۔ میچ کا اختتام تین دو کے اسکور پر پرتگال کے حق میں ہوا۔