فٹ بال ورلڈ کپ: سربیا کو 5 بار کے عالمی چیمپئن برازیل کے ہاتھوں شکست

Nov 25, 2022 | 11:52:AM
فٹ بال ورلڈ کپ: سربیا کو 5 بار کے عالمی چیمپئن برازیل کے ہاتھوں شکست
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) قطر میں جاری فٹبال ورلڈ کپ میں گروپ جی کے میچ میں 5 بار کی عالمی چیمپئن برازیلین ٹیم نے سربیا کو دو صفر سے شکست دے کر ٹورنامنٹ کا فاتحانہ آغاز کر دیا۔

لوسیل میں برازیل اور سربیا کے درمیان میچ کا پہلا ہاف بغیر کسی گول کے ختم ہوا البتہ دوسرے ہاف میں برازیل کی ٹیم چھا گئی، اُن کی جانب سے پہلا گول رچرلیسن نے 62 ویں منٹ میں کیا، دوسرا گول بھی رچرلیسن نے 73 ویں منٹ میں اسکور کیا۔

سربین ٹیم نے خسارہ اُتارنے کی پوری کوشش کی مگر وہ ناکام رہے اور میچ برازیل کی دو صفر کی جیت پر ختم ہوا۔

یہ بھی پڑھیے: برازیلین سٹار فٹبالر نیمار انجری کا شکار، آئندہ میچ کھیل سکیں گے؟