زرعی زمین کا جھگڑا، دو بھائی جاں بحق ایک شدید زخمی

Nov 25, 2022 | 11:01:AM
زرعی زمین کا جھگڑا، دو بھائی جاں بحق ایک شدید زخمی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) قمبر کے قریب گاؤں عیسیٰ کلہوڑو میں زرعی زمین کے معاملے پر کلہوڑو اور میمن برادری کے درمیان جھگڑے اور فائرنگ کے نتیجے میں عزیز احمد موقع پر جاں بحق ہوگیا جبکہ طفیل احمد اور شعیب احمد میمن شدید زخمی ہوگئے۔

زخمیوں کو تشویشناک حالت میں لاڑکانہ ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں طفیل احمد بھی جاں بحق ہوگیا۔

پولیس کے مطابق واقعہ زمین کے تنازع کی وجہ سے پیش آیا، مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

یہ بھی پڑھیے: رینجرز اور پولیس کی مشترکہ کارروائی، ایک ملزم گرفتار