جسے اللہ رکھے اسے کون چکھے، عمر رسیدہ خاتون 19 ویں منزل سے گر کر بھی محفوظ رہی، مگر کیسے؟؟

Nov 25, 2021 | 23:25:PM
خاتون، کپڑے پھیلا رہی تھی، اچانک، ریک ٹوٹ گیا
کیپشن: 19ویں منزل سے گرنے والی خاتون

(ویب ڈیسک)جسے اللہ رکھے اسے کون چکھے۔چین میں ایک عمر رسیدہ خاتون رہائشی عمارت کی 19 ویں منزل سے نیچے گر کر محفوظ رہی۔

تفصیلات کے مطابق 82 سالہ خاتون عمارت کی 19 ویں منزل پر کپڑے پھیلا رہی تھیں کہ اچانک کپڑے پھیلانے والا ریک ٹوٹ گیا جس کے باعث خاتون بھی عمارت سے نیچے گرگئی۔حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکار فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچے اور اہلکاروں نے 18 ویں منزل سے بھی خاتون کو پکڑا اور 17 ویں منزل سے بھی پکڑ لیا تاکہ نیچے گرنے سے بچایا جاسکے۔ریسکیو اہلکاروں نے خاتون کی کمر میں رسی باندھ کر خاتون کو عمارت کے اندر لیا۔