”میرا آنچل تو بانہوں کے گھیرے میں ہے“اداکارہ ریشم کی احسن خان کیساتھ رقص کی ویڈیو وائرل 

Nov 25, 2021 | 19:13:PM
اداکارہ ریشم، پاکستانی فلم، ڈرامہ، مشہور اداکارائوں
کیپشن: احسن خان اور ریشم گانے پر پرفارم کررہے ہیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)اداکارہ ریشم کی احسن خان کیساتھ رقص کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ۔
تفصیلات کے مطابق اداکارہ ریشم کا شمار پاکستانی فلم اور ڈرامہ کی مشہور اداکاراﺅں میں ہوتا ہے ،وہ لولی ووڈشوبز انڈسٹری میں منفرد مقام رکھتی ہیںاور ان کو مختلف پروگرام میں خصوصی طور پر مدعو کیا جاتا ہے۔
اداکارہ ریشم نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس کے کیپشن میں انہوں نے لکھا ہے کہ یہ پرفارمنس میری دل میں خاص مقام رکھتی ہے کیو نکہ اپنے پسندیدہ احسن خان کیساتھ لیجنڈری گلوکارہ فریدہ خانم صاحبہ کو خراج عقیدت پیش کیا گیا ۔
اداکارہ ریشم سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اورگاہے بگاہے اپنی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئرکرکے اپنے چاہنے والوں کو آگاہ کرتی رہتی ہیں ، اداکارہ کے مداح ان کی تصاویراور ویڈیوز کا بے چینی سے انتظار کرتے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں: شادی میں اونچی آواز میں میوزک اور ڈھول باجا۔۔۔63 ہلاکتیں