عالمی کانفرنس میں زرتاج گل اور امین اسلم میں لڑائی ۔۔اندرونی کہانی سامنے آگئی

Nov 25, 2021 | 17:52:PM
زرتاج گل اور امین اسلم لڑائی
کیپشن: زرتاج گل امین اسلم فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)اقوام متحدہ کی ماحولیات کانفرنس  کے دوران زرتاج گل اور امین اسلم  لڑپڑے ۔دونوں حکومتی نمائندوں کی لڑائی پر پبلک اکاؤنٹس کمیٹی  نے تحقیقات کا حکم  دیدیا۔

یہ بھی پڑھیں: '' ایم جی'' کا ٹویوٹاکرولا اور ہنڈا سوک کے مقابلے میں گاڑیاں لانچ کرنیکا اعلان

تفصیلات کے مطابق پی اے سی  کے  اجلاس میں  ریاض فتیانہ  نے انکشاف  کیا کہ گلاسکو میں وزیر ماحولیات زرتاج گل معاون خصوصی امین اسلم کے ساتھ لڑ کر وطن واپس آگئی تھیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کانفرنس میں افسروں  کی نااہلی کے باعث پاکستان کی نمائندگی غیر معیاری تھی۔ کانفرنس میں پاکستان پویلین خالی رہا۔   قائد اعظم اور وزیر اعظم  پاکستان کی تصویر تک نہیں تھی ۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے پویلین میں نیپال اور دیگر ممالک کے وفود کا کسی افسر نے استقبال نہیں کیا ۔یہ پاکستان کی بدنامی تھی اس کی تحقیقات کو ہونی چاہیے۔ 

یہ بھی پڑھیں:دلہن مشکل میں پھنسی تو دلہامدد کیلئے آگے آیا۔۔۔پھر کیا ہوا؟ویڈیو وائرل