مشہور ریسلر پر حملہ ۔۔دل دہلا دینے والی ویڈیو وائرل

Nov 25, 2021 | 12:26:PM
ڈبلیو ڈبلیو ای،ریسلر،حملہ،ویڈیو
کیپشن: ریسلر پر حملہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ما نیٹر نگ ڈیسک) نیویارک پولیس نے ورلڈ ریسلنگ انٹرٹینمنٹ کے ریسلر سیٹھ رولنز پر حملہ کرنے والے 24 سالہ شخص کو گرفتار کر لیا ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ڈبلیو ڈبلیوای کے ایونٹ ’منڈے نائٹ را‘ میں اپنے میچ کے بعد سابق ورلڈ چیمپین سیٹھ رولنز واپس جارہے ہیں کہ اچانک کہیں سے ایک شخص آ کر ان پر حملہ کر دیتا ہے۔

ویڈیو میں سیٹھ رولنز اور نامعلوم شخص کو آپس میں لڑتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ تاہم ریسلنگ کمپنی کی اپنی سکیورٹی نے ان دونوں کو الگ کیا اور نامعلوم شخص کو پولیس کے حوالے کردیا۔ اس حملے میں سیٹھ رولنز محفوظ رہے ۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستانی باکسر محمد وسیم ایک اور ورلڈ ٹائٹل جیتنے کیلئے تیار