دھند، متعدد پروازیں تاخیر کا شکار،مسافر پریشان

Nov 25, 2021 | 09:45:AM
پروازیں، تاخیر ،شکار،مسافر پریشان
کیپشن: پروازیں تاخیر کا شکار،مسافر پریشان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ما نیٹر نگ ڈیسک)کراچی ائیرپورٹ اور اطراف میں شدید دھند کے باعث متعدد پروازیں تاخیر کا شکار ۔

تفصیلات کے مطابق سول ایوی ایشن فلائٹ انکوائری کا کہنا ہے کہ  کراچی سے صبح 7 بجے اسلام آباد کی پروازیں دھند کے باعث تاخیر کا شکار ہوئیں جبکہ لاہور جانے والی پروازوں میں بھی تاخیر ہوئی۔ اس کے علاوہ کراچی سے پشاور جانے والی پرواز کو دوپہر ایک بجے شیڈول کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:طلبا کے لیے خوشخبری ۔۔تھانوں میں کون سی ذمہ دا ری ملے گی

 کراچی سے دبئی جانے والی پروازبھی دو گھنٹے تاخیر کا شکار رہی جبکہ کراچی سے استنبول جانے والی غیر ملکی ائیرلائن کی پرواز بھی تاخیر کا شکار ہو گئی۔سول ایوی ایشن حکام کے مطابق دھند کم ہوتے ہی پروازیں مکمل طور پر بحال ہو جائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں:ہڑتال۔۔ہڑتال۔۔ پٹرولیم ڈیلرز۔۔کون سے پمپ کھلیں گے،ترجمان وزارت پٹرولیم نے بتادیا