پیپلزپارٹی کے ایم این اے عبدالکریم بجار  بھی کورونا کا شکار

Nov 25, 2020 | 12:53:PM
پیپلزپارٹی کے ایم این اے عبدالکریم بجار  بھی کورونا کا شکار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( 24نیوز) ایک اور پارلیمنٹیرین کورونا کا شکار ہوگئے۔کراچی سے پیپلزپارٹی کے ایم این اے جام عبدالکریم بجار کا  کوروناٹیسٹ مثبت آگیا۔انہوں نے خود کو قرنطینہ کرلیا۔

دوسری جانب نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق کورونا وائرس سے 59 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 7 ہزار 803 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 3 لاکھ 82 ہزار 892 ہوگئی۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3 ہزار 9 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں ایک لاکھ 15 ہزار 786، سندھ میں ایک لاکھ 66 ہزار 33، خیبر پختونخوا میں 45 ہزار 314، بلوچستان میں 16 ہزار 891، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 573، اسلام آباد میں 27 ہزار 979 جبکہ آزاد کشمیر میں 6 ہزار 316 کیسز رپورٹ ہوئے۔

ملک بھر میں اب تک 52 لاکھ 97 ہزار 703 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 41 ہزار 583 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 3 لاکھ 32 ہزار 974 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ ایک ہزار 867 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 59 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 7 ہزار 803 ہوگئی۔ پنجاب میں 2 ہزار 904، سندھ میں 2 ہزار 858، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 339، اسلام آباد میں 291، بلوچستان میں 164، گلگت بلتستان میں 96 اور آزاد کشمیر میں 151 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔