عیدالاضحیٰ پر بس مافیا کی چاندی، 600 کی ٹکٹ 1100 میں ٖفروخت ہونے لگی

May 25, 2026 | 20:45:PM
عیدالاضحیٰ پر بس مافیا کی چاندی، 600 کی ٹکٹ 1100 میں ٖفروخت ہونے لگی
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(دُر شہور)عید الاضحیٰ سے ایک روز قبل کراچی کے مختلف بس اسٹینڈز پر مسافروں کا شدید رش دیکھنے میں آیا، جبکہ اندرون سندھ جانے والے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

کراچی سے حیدرآباد کا 600 روپے کا ٹکٹ بلیک میں 1100 روپے تک فروخت کیا جانے لگا، جس پر مسافروں نے شدید احتجاج کیا۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ عید کے موقع پر ٹرانسپورٹرز نے من مانے کرائے وصول کرنا شروع کر دیے ہیں۔

مسافروں کے مطابق ٹرانسپورٹرز نے گاڑیاں شارٹ کر دی ہیں اور ہر گھنٹے بعد صرف ایک کوسٹر روانہ کی جا رہی ہے، جس کے باعث بس اسٹینڈز پر بدنظمی اور رش میں مزید اضافہ ہو گیا۔

کوسٹرز کے دروازے کھلنے کے انتظار میں مسافر گھنٹوں بس اڈوں پر کھڑے رہے جبکہ خواتین، بچے اور بزرگ افراد کو بھی شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ وہ عید اپنے پیاروں کے ساتھ منانے کے لیے دربدر ہو رہے ہیں، تاہم انتظامیہ کی جانب سے مؤثر اقدامات دکھائی نہیں دے رہے۔

عید سے قبل ٹرانسپورٹ کرایوں میں اضافے اور ناقص انتظامات کے باعث کراچی سے اندرون سندھ جانے والے مسافر شدید اذیت میں مبتلا نظر آئے۔

یہ بھی پڑھیں :فیلڈ مارشل عاصم منیر کے ثالثی کردار کا عالمی سطح پر اعتراف