پاکستان دفاعی لحاظ سے اپنا لوہا منوا چکا ،اب معاشی محاذ پر لوہا منوانا ہے؛گوہر اعجاز

May 25, 2026 | 19:12:PM
پاکستان دفاعی لحاظ سے اپنا لوہا منوا چکا ،اب معاشی محاذ پر لوہا منوانا ہے؛گوہر اعجاز
کیپشن: ڈاکٹر گوہر اعجاز پریس کانفرنس کررہے ہیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) سابق نگران وفاقی وزیر ڈاکٹر گوہر اعجاز نے کہاکہ آج پاکستان دفاعی لحاظ سے اپنا لوہا منوا چکا ہے،پاکستان کو اب معاشی محاذ پر لوہا منوانا ہے،اپنی طرف سے حکومت کوسفارشات پیش کی ہیں، حکومت اس شیڈو بجٹ کو لے کر چلے تو بجٹ سرپلس ہو جائے گا،ٹیکس ٹو جی ڈی پی بڑھانے کا طریقہ خود بتا رہے ہیں۔

لاہور میں پیٹرن انچیف یونائیٹڈ بزنس گروپ ایس ایم تنویرکے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے گوہر اعجاز نے کہاکہ برآمدات میں اضافہ نہ ہونے پر افسوس ہے،میرا خواب ہے کہ 2031 تک برامدآت 80 ارب ڈالر کی برامدآت کر یں۔

سابق نگران وفاقی وزیر نے کہاکہ ہم نے تجاویز دی ہیں کہ پاکستان کیسے خوشحال ہو،وزیراعظم اور فیلڈ مارشل نے پاکستانیوں کا سر فخر سے بلند کیا ہے، 40 ارب ڈالر کا تجارتی خسارہ ہمارا بڑا مسئلہ ہے،پانچ سال میں مالیاتی خسارہ صفر اور بجٹ سرپلس کیسے کرنا ہے یہی خواب ہے۔

گوہر اعجاز نے کہاکہ یہ دستاویزات حکومتی ذمے داران کو پیش کریں گے،پاکستان کو اکنامک سپر پاور بنانا ہے تو نجی شعبے کو ساتھ کھڑے کرنا ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں:ڈالر مزید سستا ،نئی قیمت سامنے آ گئی