وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری کی جانب سے اتاترک ایونیو منصوبے کا افتتاح
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اویس کیانی)اسلام آباد میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی نمائندگی کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے اتاترک ایونیو کشادگی منصوبے کا افتتاح کر دیا۔
اس موقع پر طلال چوہدری نے کہا کہ وزیراعظم کے وژن کے مطابق وزارت داخلہ ایک جدید، محفوظ اور سرسبز اسلام آباد کی تعمیر کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ اتاترک ایونیو کو 24 فٹ سے بڑھا کر 52 فٹ تک کشادہ کر دیا گیا ہے، جس سے ٹریفک کی روانی میں نمایاں بہتری آئے گی اور شہریوں کو سفری سہولت میسر ہوگی۔
طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت کے انفراسٹرکچر وژن کے تحت منصوبہ مکمل کیا گیا جبکہ تمام درختوں کو محفوظ رکھا گیا تاکہ ماحولیات کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔
انہوں نے مزید کہا کہ منصوبے میں جدید لائٹنگ، نکاسی آب کا مؤثر نظام، واک ویز اور حفاظتی انتظامات بھی شامل کیے گئے ہیں، وزیر مملکت نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ترقیاتی منصوبوں میں ماحولیات کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح رہے گا۔
یہ بھی پڑھیں :فیلڈ مارشل عاصم منیر کے ثالثی کردار کا عالمی سطح پر اعتراف