فلپائن: 9 منزلہ عمارت گر گئی، 4 افراد ہلاک

May 25, 2026 | 14:00:PM
فلپائن: 9 منزلہ عمارت گر گئی، 4 افراد ہلاک
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)فلپائن کے دارالحکومت منیلا کے قریب اینجلس سٹی میں زیرِ تعمیر 9 منزلہ عمارت گر گئی، جس کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک ہو گئے جبکہ 17 تاحال لاپتہ ہیں۔

مقامی حکام کے مطابق عمارت کے ملبے تلے دبے 2 مزدوروں کو زندہ نکال لیا گیا تھا لیکن  شدید زخمی ہونے کے باعث وہ جانبر نہ ہو سکے۔

مقامی حکام نے بتایا ہے کہ لاپتہ افراد میں زیادہ تر مزدور ہیں جو اس حادثے کے وقت عمارت کے اندر سو رہے تھے۔

مقامی حکام کے مطابق ملبے تلے دبے افراد کی تلاش کے لیے امدادی کارروائیاں مسلسل جاری ہیں۔

مزید پڑھیں:طیارہ پیراگلائیڈر سے ٹکرا گیا  ہولناک ویڈیو وائرل