سپیکر کیخلاف تحریک عدم اعتماد کسی بھی وقت آسکتی ہے، سلمان اکرم راجہ

May 25, 2025 | 22:29:PM
سپیکر کیخلاف تحریک عدم اعتماد کسی بھی وقت آسکتی ہے، سلمان اکرم راجہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی کے خلاف تحریک عدم اعتماد کا سوچ رہے ہیں، اسپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد کسی بھی وقت آسکتی ہے۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ کچھ قوتوں نے بدگمانی پیدا کرنے کی کوشش کی، عمران خان سے آئندہ کے لائحہ عمل پر گفتگو ہوئی، بانی چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ مودی کا منصوبہ ناکام ہوا ہے، انہوں نے کہا کہ مودی مزید حماقت ضرور کرے گا، عمران خان نے کہا ملک میں یگانگت کی ضرورت ہے۔

سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کے خلاف تحریک عدم اعتماد کا سوچ رہے ہیں، اسپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد کسی بھی وقت آسکتی ہے، ہمارے لوگوں کی تقاریر حزف کردی جاتی ہیں، 8 لوگ اسمبلی سے اغوا ہوئے انہوں نے کیا کیا۔

یہ بھی پڑھیں:لاہور قلندرز کو بڑا دھچکا، ہیٹر بلے باز انجرڈ ہو گئے

دیگر کیٹیگریز: پاکستان - قومی
ٹیگز: