لاہور قلندرز کے بیٹر آصف علی پی ایس ایل 10 کے فائنل سے باہر

May 25, 2025 | 21:32:PM
لاہور قلندرز کے بیٹر آصف علی پی ایس ایل 10 کے فائنل سے باہر
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)لاہور قلندرز کے بیٹر آصف علی پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل ) 10 کے فائنل سے باہر ہوگئے۔

 لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیمیں پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل ) 10 کے فائنل معرکے میں قذافی اسٹیڈیم لاہور میں مدمقابل تھیں جہاں گلیڈی ایٹرز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں پر 201 رنز بنائے۔

گلیڈی ایٹرز کی جانب سے لاہور کو جیت کے لئے 202 رنز کا ہدف دیا گیا تاہم یچ کے دوران لاہور کو ایک بڑے دھچکے کا سامنا کرنا پڑا اور آصف علی انجری کے باعث میچ سے باہر ہوگئے،آصف علی فیلڈنگ کے دوران محمد نعیم سے ٹکرا گئے تھے جس کے باعث وہ بیٹنگ سے محروم ہوئے،آصف علی کی جگہ محمد اخلاق کو بطور کن کشن پلیئر ٹیم میں شامل کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: اداکار عدنان صدیقی طوفانی پرواز میں موت کے قریب، دل دہلا دینے والا انکشاف