ہانیہ عامرکوبولڈ تصاویر شیئر کرنامہنگاپڑگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) معروف اداکارہ ہانیہ عامر ایک بار پھربولڈتصاویرشیئرکرنے پرشدیدتنقیدکی زد میں آگئیں۔
ہانیہ عامر کے انسٹاگرام پر 18 ملین سے زائد فالوورز ہیں، اور وہ سوشل میڈیا پر سب سے زیادہ فالو کی جانے والی اداکاراؤں میں شامل ہیں،تاہم حال ہی میں ان کی جانب سے شیئر کی گئی ایک نئی انسٹاگرام پوسٹ پر انہیں تنقید کا سامنا کرنا پڑاہے، اس پوسٹ میں ہانیہ نے اولیو گرین رنگ کا بغیر آستین مغربی طرز کا لباس زیب تن کیا، جس پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مختلف آراء سامنے آئیں۔
بعض صارفین نے ان کے لباس کو "غیر ضروری بولڈنس" قرار دیتے ہوئے ناپسندیدگی کا اظہار کیا،ایک صارف نے تبصرہ کیا کہ ایسی ڈریسنگ کا کوئی جواز نہیں، خاص طور پر جب عمر بڑھ رہی ہو۔
ایک اور کمنٹ میں کہا گیا کہ یہ سمجھتی ہے کہ بولڈ انداز سے شہرت حاصل کرے گی، لیکن ہم اس کی بھارت سے محبت نہیں بھولے۔"
یہ بھی پڑھیں:خلیل الرحمان قمرسے اختلاف، ماہرہ خان نے غلطی تسلیم کرلی
دوسری جانب، ہانیہ عامر کے چاہنے والوں نے ان کے سٹائل اور اعتماد کو سراہتے ہوئے کمنٹس سیکشن میں ان کے حق میں تعریفی پیغامات بھیجے ہیں۔