کانزفلم فیسٹیول: ایرانی ہدایت کارنے"پام ڈی اور" ایوارڈ جیت لیا

May 25, 2025 | 13:36:PM
کانزفلم فیسٹیول: ایرانی ہدایت کارنے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) ایرانی ہدایتکار جعفر پناہی نے 78 ویں کانز فلم فیسٹیول میں اپنی خفیہ طور پر شوٹ کی گئی فلم"جسٹ این ایکسیڈنٹ"کے لیے’’پام ڈی اور‘‘ ایوارڈ اپنے نام کرلیا۔

64 سالہ ہدایت کار 15 برس میں پہلی بار کانز فلم فیسٹیول میں شرکت کرنے میں کامیاب ہوئے اور جیوری کی صدر جولیٹ بنوشے سے اپنا ایوارڈ وصول کیا،فیسٹیول میں ان کی اہلیہ اور بیٹی کے ساتھ ساتھ مرکزی اداکار وحید مبصری سمیت ان کی فلم کی ٹیم کے کئی افراد نے بھی شرکت کی۔

"جسٹ این ایکسیڈنٹ" کا مرکزی کردار وحید مبصری نے نبھایا ہے جو مصنوعی ٹانگ والے ایک شخص کو اغواء کر لیتا ہے جو بالکل اس شخص کی طرح لگتا ہے جس نے اسے جیل میں تشدد کا نشانہ بنایا اور اس کی زندگی برباد کر دی تھی،وحید دوسرے زندہ بچ جانے والوں کے ساتھ اس بات کی تصدیق کرنے کے لیے نکلتا ہے کہ یہ وہی شخص ہے جو ان پر تشدد کر رہا تھا اور پھر فیصلہ کرتا ہے کہ اس کے ساتھ کیا کرنا ہے۔

جعفر پناہی آخری مرتبہ 2003 میں کانزفیسٹیول میں ذاتی طور پر شریک ہوئے تھے جب ان کی فلم "کرمسن گولڈ" کی نمائش ہوئی تھی جس پر انہیں جیوری پرائز ملا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:خلیل الرحمان قمرسے اختلاف، ماہرہ خان نے غلطی تسلیم کرلی

ایرانی ہدایت کار جعفر پناہی نے متعدد بین الاقوامی ایوارڈزاپنے نام کررکھے ہیں جن میں کانز فلم فیسٹیول کا کیمرہ ڈی آر ان کی 1995 کی فلم "وائٹ بیلون" اور 2015 کے برلن فلم فیسٹیول کا گولڈن بیئر ایوارڈ فلم "ٹیکسی" کے لیے دیاگیاتھا ،وہ اپنے کام کی وجہ سے متعدد بار گرفتاربھی ہو چکے ہیں،"جسٹ این ایکسیڈنٹ" کی عکس بندی انہوں نے ضمانت پر رہا ہونے پر کی تھی۔