لاڑکانہ میں باپ نے بیٹی کو قتل کرکے خودکشی کرلی

May 25, 2024 | 12:44:PM
لاڑکانہ میں باپ نے بیٹی کو قتل کرکے خودکشی کرلی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)لاڑکانہ میں باپ نے بیٹی کو قتل کرکے خودکشی کرلی۔

پولیس کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ گھریلو جھگڑے کے باعث پیش آیا،باپ نے پہلے بیٹی کو فائرنگ کرکے قتل کیا بعد خود کو گولی مار لی، پولیس کا کہنا ہے کہ مختلف پہلوؤں پر تحقیقات جاری ہے جبکہ کارروائی کے بعد لاشیں مردہ خانے منتقل کر دی گئیں۔

دوسری جانب  کراچی کے علاقے فیڈرل بی ایریا بلاک 17 میں داماد نے جھگڑے کے دوران فائرنگ کرکے سسر کو قتل کردیا۔

 پولیس کے مطابق گھریلو جھگڑے پر داماد نے سسر پر فائرنگ کی، متوفی کی شناخت حسنین مرزا کے نام سے ہوئی ہے،پولیس کا بتانا ہے کہ فائرنگ سے زخمی حسنین کو عباسی شہید ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے زخمی ہسپتال میں دم توڑ گیا۔

 پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کرنے والا ملزم داماد موقع سے فرار ہوگیا جس کی تلاش جاری ہے۔